فکر آخرت ضروری کیوں؟ ﴿﴿یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا ۥ وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ۵﴾ (فاطر:5) یوم آخرت پر ایمان، ارکان ایمان میں سے ایک ہے، اور صحت ایمان کے لئے شرط لازم ہے، یوم آخرت کا انکار کفر اور سراسر گمراہی ہے، قرآن پاک میں اللہ تعالی نے ایمان باللہ اور ایمان بالیوم الآخر…