کسی بھی قوم ، معاشرے اور امت کے لیے ایمان، اتحاد اور تنظیم سازی، یہ تینوں اصول کامیابی کی کنجی، ترقی کے ضامن اور عروج کی بنیاد ہیں۔ یہ تین لفظ نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے، اس لیے کہ دین اسلام میں ایمان کے مقابلے کفرو شرک، اتحاد و اتفاق کے مقابلے میں تفرقہ بازی اور تنظیم سازی کے مقابلے میں انتشار اور بکھراؤ سے منع کیا گیا ہے۔
بطور مسلمان ہماری شناخت ایمان اسلامی روایات اور آپس کے مشورہ سے متحد ہو کر رہنا ہے، اس میں برکت، عزت، احترام باہمی اور مسلمانوں کا اتحاد ہوتا ہے۔
