فکر آخرت سے اعراض کا انجام گمراہی ﴿یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا ۥ وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ۵﴾ (فاطر:5) گذشتہ چند جمعوں سے فکر آخرت کے حوالے سے بات ہو رہی تھی اور فکر آخرت کے حوالے سے بات کرنا یقینًا ہماری زندگی کا سب سے اہم موضوع ہے، حتی کہ دیگر موضوعات بھی بالواسطہ…