اسلام میں صفائی ستھرائی کی اہمیت وفضیلت اور اس کی اہم معاشرتی صورتیں
حافظ زبیر بن خالد مرجالویالتبیان اسلامک سنٹر
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کو زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ صفائی ستھرائی کو اسلام میں نہایت اہم مقام حاصل ہے، یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "الطُّهُورُ شَطْرُ الْإِيمَانِ” یعنی صفائی نصف ایمان ہے۔اسلام صرف ظاہری صفائی پر ہی زور نہیں دیتا بلکہ باطنی پاکیزگی، نیت کی صفائی اور دل کی طہارت کو بھی لازمی قرار دیتا ہے۔
معاشرتی سطح پر صفائی ایک مہذب اور صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ جب ہر فرد اپنے گھر، گلی، مسجد اور ماحول کو صاف رکھتا ہے تو پوری امت میں حسن، نظم و ضبط اور خوشبو پھیلتی ہے۔اسلامی تعلیمات ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ صفائی محض ایک عادت نہیں بلکہ ایک عبادت ہے جو انسان کو دنیاوی اور روحانی کامیابیوں کی طرف لے جاتی ہے۔